Aaj News

جمعہ, اپريل 25, 2025  
26 Shawwal 1446  

جیا بچن نے ریکھا کو گھردعوت میں بلا کر کیا کہا تھا؟ حنیف زویری کے انکشافات

امیتابھ کو کس چیزنے ریکھا کو چھوڑ کر اپنی بیوی کی طرف مائل کر دیا؟
شائع 25 مارچ 2025 03:02pm

امیتابھ بچن، جیا بچن، اور ریکھا کے درمیان مبینہ محبت کا مثلث بالی ووڈ کے سب سے زیادہ دیرپا تنازعات میں سے ایک ہے۔ ایک پوڈ کاسٹ میں حالیہ گفتگو میں، فلمی تاریخ دان حنیف زویری نے دلچسپ باتیں شیئر کیں کہ ریکھا نے امیتابھ کی زندگی میں کیسے قدم رکھا، جیا کا پرعزم موقف کیا تھا، اور آخرکار نتیجہ کیا ہوا۔

اس تنازعے سے پہلے، جیا اور ریکھا کے درمیان گہری دوستی تھی۔ جب جیا پونے فلم انسٹی ٹیوٹ سے ممبئی منتقل ہوئیں، تو اداکار اسرانی نے ان کی ایک عمارت میں کرائے کا فلیٹ محفوظ کرنے میں مدد کی، جہاں ریکھا اکثر مدراس سے اپنے دوروں کے دوران ٹھہرتی تھیں۔

چھوٹی عمر کی ہیروئن کیساتھ کام کرنے کے سوال پر سلمان خان کا رپورٹر کو دلچسپ جواب

ان کا تعلق اتنا مضبوط تھا کہ جیا نے ریکھا کو فلم ”دنیا کا میلہ“ سائن کرنے کے لیے راضی کر لیا، جس میں شروع میں امیتابھ بچن مرکزی کردار میں تھے، لیکن بعد میں ان کی جگہ سنجے خان نے لے لی۔

حنیف زویری نے یہ دعویٰ کیا کہ بالی وڈ فلم ’دو انجانے‘ کی شوٹنگ کے دوران ریکھا اور امیتابھ بچن ایک دوسرے کے قریب آگئے تھے۔ اگرچہ انہیں نہیں معلوم کہ یہ محبت کس طرح پروان چڑھی، لیکن ان کا کہنا تھا کہ یہ بات سو فیصد درست ہے کہ دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔

بھارتی کامیڈین کُنال کامرا کا وزیراعلیٰ کا مزاق اڑانے پر معافی سے انکار، شہری انتظامیہ نے اسٹوڈیو گرا دیا

1982 میں فلم ’قلی‘ کی شوٹنگ کے دوران جب امیتابھ بچن ایک حادثے کا شکار ہوئے، تو جیا بچن نے ان کا بھرپور خیال رکھا۔ جیا کی محبت اور توجہ نے امیتابھ کو اپنی بیوی کی طرف مزید مائل کر دیا، اور اس کے بعد حالات میں تبدیلی آنا شروع ہوئی۔

حنیف زویری نے یہ بھی انکشاف کیا کہ جب امیتابھ اور ریکھا کے درمیان کشیدگی بڑھنے لگی، تو جیا بچن نے اس موقع کو غنیمت جانا اور ریکھا کو ایک دن اپنے گھر لنچ پر مدعو کیا۔ اس وقت امیتابھ گھر پر موجود نہیں تھے۔ لنچ کے دوران، جب ریکھا جانے لگیں، تو جیا نے ان سے کہا کہ ”امیتابھ میرے ہیں، وہ ہمیشہ میرے ہی رہیں گے۔“ یہ الفاظ سن کر ریکھا پیچھے ہٹ گئیں، اور اس کے بعد ریکھا اور جیا کے درمیان دوستی کا آغاز ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 1981 میں ریلیز کی گئی فلم’ سلسلے’ کو امیتابھ، جیا بچن اور ریکھا کے درمیان مثلث کی شبیہ تصور کیا جاتا ہے لیکن زویری اس کی تردید کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ’ اگر چہ یش چوپڑا نے اس محبت کو پردے پر دکھانے کی کوشش کی لیکن درحقیقت جیا بچن فلم ’سلسلے ’میں کام کیلئے رضامند نہیں تھیں کیوں کہ وہ ریکھا کو سخت ناپسند کرتی تھیں۔

مصنف نے راجیہ سبھا میں اپنے وقت کا ایک واقعہ شیئر کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ ،اس وقت جیا نے مبینہ طور پر اس بات کو یقینی بنایا تھا کہ امیتابھ بچن ریکھا کے زیادہ قریب نہ بیٹھیں، شروع میں جیا نے فلم ’ سلسلے’کو مسترد کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن آخر کار وہ سنجیو کمار کے کہنے پر راضی ہوگئیں لیکن ساتھ ہی شرط بھی رکھ دی کہ وہ ہر روز سیٹ پر موجود ہوں گی، چاہے اس دن ان کی سین شوٹ ہوں یا نہ ہوں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ریکھا بھی اپنے ایک انٹرویو اس بات کا اعتراف کرچکی ہیں کہ جیا بچن نے انہیں رات کے کھانے پر دعوت دی تھی اور انہیں دوٹوک الفاظ میں اپنا فیصلہ سنایا تھا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے میں امیت کو کبھی نہیں چھوڑوں گی۔ وہ میرے ہیں اور ہمیشہ میرے ہی رہیں گے۔

Bollywood

entertainment

lifestyle

شخصیات