Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
23 Shawwal 1446  

کراچی والوں کیلئے اچھی خبر، شدید گرمی کی شدت میں کمی کا امکان

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان
شائع 25 مارچ 2025 04:26pm

کراچی کے باسیوں کے لیے اچھی خبر ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔ آج اور کل وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں بھی چلتی رہیں گی، جس سے موسم نسبتاً بہتر رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس وقت شہر میں مطلع جزوی ابر آلود ہے اور موسم مرطوب ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس وقت جنوب مغربی سمت سے 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جو گرمی کی شدت میں مزید کمی کا باعث بن سکتی ہیں۔

karachi weather

KARACHI HOT WEATHER