Aaj News

پیر, اپريل 28, 2025  
29 Shawwal 1446  

مستونگ: بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب دھماکہ، 3 اہلکار شہید، 19 زخمی

بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار ڈیوٹی سے واپس آ رہے تھے
اپ ڈیٹ 15 اپريل 2025 09:44pm

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دشت روڈ پر بلوچستان کانسٹیبلری (بی سی) کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں تین اہلکار شہید اور 19زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق یہ دھماکہ کنڈ میسوری کے قریب موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سے کیا گیا۔

بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار ڈیوٹی سے واپس آ رہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔ فورسز نے فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دیں۔

**ٹانک؛ ریسکیو 1122 کی زیر تعمیرعمارت میں بم دھماکا، 7 مزدور زخمی**

شہید اور زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے اس واقعے کو دہشت گردی کا حملہ قرار دیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا کہ مستونگ کے علاقے کنڈ مسوری کے قریب پولیس کے ٹرک کے قریب دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے تین جوان شہید اور 19 زخمی ہوئے ہیں۔

جعفر ایکسپریس حملے میں امریکی ہتھیار استعمال ہوئے، واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف

انہوں نے مزید بتایا کہ زخمیوں میں دو اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے اور تمام زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے تاکہ اس دھماکے کے پس منظر اور ملزمان کا پتا چلایا جا سکے۔

ادھر ضلع کوہلو کی تحصیل کاہان کےعلاقے پورھ میں بارودی سرنگ پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

باجوڑ میں ایف سی کی گاڑی پر دھماکا

دوسری جانب خیبر پختون خوا میں باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے چمیارجوہڑ میں ایف سی کے گاڑی پردھماکا ہوا۔

دھماکے میں 4 ایف سی اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کر دیا۔

mastung blast

Balochistan Constablery