Aaj News

ہفتہ, اپريل 19, 2025  
20 Shawwal 1446  

ساہیوال: پسند کی شادی کرنیوالے نوجوان کے گھر پر 25 سے زائد مسلح افراد کا حملہ

مسلح افراد گھر کا گیٹ توڑ کر داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کی، ذرائع
شائع 15 اپريل 2025 05:03pm

ساہیوال کے نواحی گاؤں میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کے گھر پر 25 سے زائد مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ملزمان نے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ اور فائرنگ کی اور ماں بیٹی سمیت 1 سالہ پوتی کو اغوا کر کے لے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد گھر کا گیٹ توڑ کر داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کی۔

ذرائع نے بتایا کہ ملزم منیر کی بیٹی سے زہرہ بی بی کے بیٹے نے پسند کی شادی کی تھی۔

رکشہ ڈرائیور سے 3500 روپے لوٹنے والے ڈکیتوں کو 15 سال قید کی سزا

ذرائع نے بتایا کہ ڈی پی او ساہیوال نے واقعے کا نوٹس لے کر مغویوں کی جلد بازیابی کا حکم دے دیا۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ اغواکاروں کو جلد گرفتار کر کے مغویوں کو بازیاب کروایا جائے گا۔

firing incident

Sahiwal

incident