Aaj News

اتوار, مئ 25, 2025  
27 Dhul-Qadah 1446  

جماعت اسلامی کا غزہ میں جاری مظالم کے خلاف کل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف ملک گیر احتجاج ہوگا، منعم ظفر
شائع 25 اپريل 2025 01:03pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اعلان کیا ہے کہ 26 اپریل کو کراچی سے چترال تک ملک بھر میں فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاج کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے اور مظلوموں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے ہوگا۔

منعم ظفر کا کہنا تھا کہ امریکہ اسرائیل کو جنگی سازوسامان فراہم کر رہا ہے اور ڈیڑھ سال کے دوران غزہ کے 90 فیصد علاقے تباہ کیے جا چکے ہیں۔ اسپتال، شیلٹر ہومز اور معصوم شہری تک محفوظ نہیں رہے، جبکہ اب تک 55 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کا ہولوکاسٹ جاری ہے، مگر دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

جماعت اسلامی کا غزہ مارچ: حافظ نعیم 26 اپریل کو ہڑتال کا اعلان کردیا

انہوں نے اقوام متحدہ کے کردار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ دنیا کے دیگر علاقوں میں اقوام متحدہ فوری ایکشن میں آتی ہے، مگر فلسطین کے معاملے میں اس کی خاموشی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے مسلم حکمرانوں کی خاموشی کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت اور اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل ملک ہے، لیکن ہمارے اندر ایمان کی کمی ہے۔

منعم ظفر نے کہا کہ یہ احتجاج نہ صرف قومی سطح پر ہوگا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی آواز بلند کی جائے گی۔ انہوں نے صیہونی مصنوعات کے بائیکاٹ اور بھارت کی آبی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔

جماعت اسلامی کا غزہ میں جاری مظالم کے خلاف 26 اپریل کو ہڑتال کا اعلان

انہوں نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی نے 26ویں ترمیم کی مخالفت کی ہے، دریائے سندھ میں نہروں کے تحفظ کے لیے دھرنے دیے، اور ببر لو بائی پاس کے متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چند لوگوں کو نوازنے کے لیے سینکڑوں زمینوں کی قربانی دینا ناانصافی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور 26 اپریل کو ہونے والی ہڑتال فلسطین سے اظہار یکجہتی اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کا ایک بڑا پیغام ہوگی۔

Jamat e Islami

protests

shutter down strike

Israeli atrocities

Solidarity with the Palestinian