Aaj News

جمعہ, جون 20, 2025  
23 Dhul-Hijjah 1446  

بھارتی فوج ”فیک انکاؤنٹر ز“ کی اسپیشلسٹ، 3 بے گناہ نہتے شہری شہید

بھارتی فوج کا پہلگام فالس فلیگ آپریشن بری طرح ناکام
شائع 25 اپريل 2025 08:05pm

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی فوج نے اڑسی سیکٹر میں مزید 3 بے گناہ نہتے شہریوں کو دن دیہاڑے شہید کردیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فوج ”فیک انکاؤنٹرز“ کی اسپیشلسٹ بن گئی، بھارتی فوج کا پہلگام فالس فلیگ آپریشن بری طرح ناکام ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے ایک اور فیک انکاؤنٹر میں معصوم کشمیری شہری کو شہید کردیا، الطاف لالی کو ان کے گھر سے 22 اپریل کو بھارتی فوج نے اغوا کیا۔

اس سے پہلے 24 اپریل 2025 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے اڑی سیکٹر میں 2 بے گناہ نہتے شہریوں کو دن دہاڑے بھارتی فوج نے شہید کیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والوں میں محمد فاروق اور محمد دین شامل ہیں، دونوں افراد کو بھارتی فوج نے جعلی انکاؤنٹر کے دوران شہید کیا۔

بھارتی فوج کے جھوٹے انکاؤنٹرز کی حقیقت عالمی سطح پر عیاں ہو چکی ہے، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی سرکار جعلی انکاؤنٹرز کے نام پر معصوم کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیز زیر حراست معصوم کشمیریوں اور پاکستانیوں کو جعلی انکاؤنٹرز میں استعمال کرتی ہے، ماضی میں بھی بھارتی فوج جعلی انکاؤنٹرز میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کر کے ڈھونگ رچاتی رہی ہے۔

false flag operation

Indian Media Propaganda

Pahalgam Indian occupied Kashmir

pahalgam attack

indian False Flag Operation

Pahlgam attack

PahalgamDramaExposed

IndianFalseFlag