Aaj News

بدھ, مئ 21, 2025  
24 Dhul-Qadah 1446  

پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں

بھارت اتنا معصوم نہیں ہے، اس نے بھی کینیڈا میں 3 سکھوں کو قتل کروایا ہے، سابق بھارتی رکن پارلیمنٹ
شائع 27 اپريل 2025 07:18pm

مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں فالس فلیگ حملے کے بعد بھارت کے اندر سے مسلسل آوازیں اٹھنے لگیں اور بھارت الزام ثابت نہیں کر سکا۔

پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد بھارت کے اندر سے مسلسل آوازیں آنے لگیں ہیں جہاں بھارت کے سابق رکن پارلیمنٹ سمرن جیت سنگھ مان نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس پہلگام حملے پر پاکستان کے خلاف الزامات ثابت کرنے کے لیے کوئی شواہد نہیں ہیں۔

سمرن جیت سنگھ مان نے کہا کہ بھارت سیکیورٹی اور انٹیلیجنس ایجنسیاں کس طرح حملے کا پتا لگانے میں ناکام رہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اتنا معصوم نہیں ہے، اس نے بھی کینیڈا میں 3 سکھوں کو قتل کروایا ہے، امریکا میں گرپتونت سنگھ پنوں کو مارنے کی کوشش کی۔

بھارت کے سابق رکن اسمبلی نے کہا کہ بارڈر بند کرنے سے بھارتی پنجاب کی زراعت اور معیشت متاثر ہوگی لہٰذا بھارتی صدر کو چاہیے کہ حکومت کو برطرف کرکے نئے انتخابات اور پہلگام حملے کی آزادانہ تحقیقات کا حکم دیں۔

دفاعی ماہرین کا کہنا تھا کہ بھارت سے اٹھنے والی آوازیں مودی کے جھوٹے الزامات کی واضح دلیل ہیں۔

false flag operation

Indian Media Propaganda

Pahalgam Indian occupied Kashmir

pahalgam attack

indian False Flag Operation

Pahlgam attack

PahalgamDramaExposed

IndianFalseFlag

Pehelgam Attack

PEHELGAAM ISSUE