Aaj News

منگل, مئ 13, 2025  
15 Dhul-Qadah 1446  

30 اپریل تک ملک میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ، محکمہ موسمیات

گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
شائع 28 اپريل 2025 10:06am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 30 اپریل تک ملک میں درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں درجہ حرارت میں 6 ڈگری کا اضافہ متوقع ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہید بینظیر آباد میں گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے ۔ آج پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، تاہم شام کے وقت سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس سے موسم میں کچھ بہتری متوقع ہے۔

بڑھتے درجہ حرارت نے اپریل کے مہینےمیں جون کی گرمی کا احساس دلا دیا ہے، لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرمی کی شدید لہر برقرار ہے ،درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر چکا ہے۔

کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں ، پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

شدید گرمی کے باعث بچوں کے لیے اسکول جانا محال ہو گیا ہے۔ طلبہ اور والدین گرمیوں کی جلد از جلد چھٹیوں کے منتظر ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت روز بروز بڑھ رہا ہے جس سے بچے بیمار ہو رہے ہیں۔ والدین اور اساتذہ کی جانب سے محکمہ تعلیم کو گرمیوں کی چھٹیوں کے شیڈول میں تبدیلی کی تجاویز بھی دی جا رہی ہیں۔

Hot Weather

weather

Lahore Weather

hot and dry weather