گولیاں چلانا بند کرو، ٹرمپ کی روسی صدر کو معاہدے کی پیشکش
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو اہم معاہدے کا مشورہ دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ولادیمیر پیوٹن کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ گولیاں چلانا بند کرو اور معاہدہ کرو۔
واضح رہے کہ 25 اپریل کو سماجی پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا تھا کہ میں روس کی جانب سے کیے جانے والے حملوں پر خوش نہیں ہوں، یہ حملہ غیر ضروری تھا۔
انہوں نے روسی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ولادیمیر، روکو! 5 ہزار فوجی ہر ہفتے مر رہے ہیں، آؤ امن معاہدہ کریں۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز امریکی تجارتی اور فوجی جہازوں کے لیے پاناما اور نہر سویز سے مفت آمد و رفت کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا اور وزیر خارجہ کو ہدایت دی کہ وہ اس معاملے میں فوری طور پر پیشرفت کریں۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا تھا کہ امریکہ کے فوجی اور کمرشل دونوں جہازوں کو پاناما اور سویز کینالز میں سے مفت سفر کی اجازت دی جانی چاہیے۔
انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں راستے “ امریکہ کے بغیر موجود نہیں ہوتے“ اور کہا کہ انہوں نے وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ”فوری طور پر اس صورتحال کو حل کرنے“ کے لیے کہا ہے۔
Comments are closed on this story.