Aaj News

منگل, مئ 13, 2025  
15 Dhul-Qadah 1446  

پنجاب میں کینالز پر حتمی فیصلہ آج متوقع- مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب

حکومت سندھ کی گزارش پر وزیر اعظم نے سی سی آئی کا اجلاس آج طلب کر لیا۔
اپ ڈیٹ 28 اپريل 2025 04:29pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

حکومت سندھ کی درخواست پر مشترکہ مفادات کونسل اجلاس کا شیڈول تبدیل ہو گیا، وزیر اعظم نے آج ہی سی سی آئی (کونسل آف کامن انٹرسٹ) کا اجلاس طلب کر لیا ہے، اجلاس آج شام کو اسلام آباد میں ہوگا۔

اجلاس کی تاریخ پہلے دو مئی رکھی گئی تھی تاہم حکومت سندھ کی گزارش پر اجلاس کا انعقاد آج کیا جا رہا ہے،وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ اجلاس میں کینالوں کے معاملے پر فیصلہ کیا جائے گا۔

کراچی : گڈز ٹرانسپورٹرز کا آج وزیراعلیٰ اور گورنر ہاؤس کے سامنے مظاہرے کا اعلان

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعظم کی بات چیت کے تحت کینالوں کے مسئلے کا حل نکالا جائے گا۔

کراچی میں متنازع کینال کیخلاف وکلا احتجاج، مظاہرین نے پولیس موبائل کو توڑ ڈالا

صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ یہ اجلاس کینالوں کے مسئلے کا حل نکالنے میں اہم کردار ادا کرے گا.

واضح رہے کہ نہروں کے معاملے پر سندھ بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ ببرلو بائی پاس پر دھرنا گیارہویں روز بھی جاری ہے۔ اوباوڑو میں سندھ پنجاب سرحد، گولا موڑ کندھ کوٹ، دادو چوک مورو، گمبٹ نیشنل ہائی وے پر دھرنے کے باعث مال بردار گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں۔

کراچی میں ملیر کورٹ کے باہر وکلاء نے مظاہرہ کرتے ہوئے سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کر دیں۔ اس دوران شہریوں اور ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ مطالبات کی منظوری اور باضابطہ نوٹیفکیشن کے اجراء تک احتجاج جاری رہے گا۔

نہروں کے معاملے پر احتجاج کا 11واں دن، ٹریفک متاثر، کراچی میں سڑکیں بند

دوسری جانب سندھ کے دیگر شہرون اوباڑو، گمبٹ اور لاڑکانہ میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ نوشہروفیروز کی مورو قومی شاہراہ دادو چوک پر مظاہرین نے ٹائر نذر آتش کیے اور سخت نعرے بازی کی۔

عوام اور ٹرانسپورٹرز شاہراہوں کی بندش سے شدید پریشان ہیں جبکہ گاڑیوں میں موجود ضروری اشیاء بھی خراب ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

Canals on Indus River

sindh river canal issue

SHARJEEK INAM MEMON

CCI Meeting