Aaj News

جمعرات, مئ 22, 2025  
24 Dhul-Qadah 1446  

سی سی آئی اجلاس میں کینالز مسئلے کا حل نکالا جائے، صدر کراچی چیمبر کی وزیراعظم سے اپیل

مسئلے کو آج ہی حل کریں، جاوید بلوانی
شائع 28 اپريل 2025 04:53pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

صدر کراچی چیمبر جاوید بلوانی نے وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ سی سی آئی اجلاس میں کینالز مسئلے کا حل نکالا جائے، قومی شاہراہ کی بندش سے روزانہ اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے ۔ صنعتکار کاروبار ملک سے باہر منتقل کرنے کی باتیں کر رہے ہیں۔ مسئلے کو آج ہی حل کریں۔

صدر کراچی چیمبر جاوید بلوانی نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں مسئلے کا حل نکالا جائے، قومی شاہراہ کی بندش سے تاجر برادری بہت پریشان ہے، پریشان صنعتکارکاروبار ملک سے باہر منتقل کرنے کی باتیں کر رہے ہیں۔

جاویدبلوانی نے کہا کہ تاجربرادری کا کوئی پُرسانِ حال نہیں، کسی کو احساس نہیں، 4 روز ٹرانسپورٹر کی ہڑتال رہی،11 دن سے قومی شاہراہیں بند ہیں، فراہنہ بند ہونے سے پیداوار متاثر ہو رہی ہے۔

صدر کراچی چیمبر کا یہ بھی کہنا ہے کہ صنعتکاروں کو مال خراب ہونے کی وجہ سے بھاری نقصانات کا سامنا ہے، ایکسپورٹ آرڈز بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، تاجر برادری کو ہر روز اربوں روپے کے نقصانات ہو رہے ہیں۔

صدر کراچی چیمبر جاوید بلوانی نے مزید کہا کہ وزیراعظم سے اپیل ہے مسئلے کو آج ہی حل کیا جائے۔

نہروں کے معاملے پر احتجاج کا 11واں دن، ٹریفک متاثر، کراچی میں سڑکیں بند

واضح رہے کہ نہروں کے معاملے پر سندھ بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی میں ملیر کورٹ کے باہر وکلاء نے مظاہرہ کرتے ہوئے سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کر دیں۔ اس دوران شہریوں اور ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ مطالبات کی منظوری اور باضابطہ نوٹیفکیشن کے اجراء تک احتجاج جاری رہے گا۔

ببرلو بائی پاس پر دھرنا گیارہویں روز بھی جاری ہے۔ اوباوڑو میں سندھ پنجاب سرحد، گولا موڑ کندھ کوٹ، دادو چوک مورو، گمبٹ نیشنل ہائی وے پر دھرنے کے باعث مال بردار گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں۔

PM SHAHBAZ SHARIF

President karachi chamber