کرک میں بارشوں سے تباہی، طغیانی کے باعث 2 افراد پانی میں بہہ گئے
درجنوں گائے بھیڑ بکریاں بھی پانی میں بہہ گئی، گندم کی تیار فصل تباہ
کرک کے علاقے ملاگی بانڈہ میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی، طغیانی کے باعث 2 افراد پانی میں بہہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق کرک کےنواحی علاقےملاگی بانڈہ میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی ہے جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی سے 2 افراد سمیت درجنوں گائے، بھیڑاور بکریاں بھی پانی میں بہہ گئیں۔
زرائع کے مطابق بارش اور ژالہ باری سے گندم کی تیار فصل تباہ ہوگئی جس سے کسانوں کا لاکھوں کا نقصان ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق مقامی افراد نےبہہ جانے والے دو افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔
Karak
heavy rains
مقبول ترین
Comments are closed on this story.