Aaj News

جمعہ, جولائ 18, 2025  
23 Muharram 1447  

مودی کے جنگی جنون نے کیسے رات بھر بھارتیوں کو جگائے رکھا

رات بھر دھماکے، بلیک آؤٹ اور خوف کا راج
شائع 08 مئ 2025 10:09am

بھارت کے وزیرِاعظم نریندر مودی کے جنگی جنون نے نہ صرف خطے میں کشیدگی بڑھا دی ہے بلکہ اپنے ہی شہریوں کی نیندیں بھی حرام کر دی ہیں۔ بھارتی ریاست پنجاب کے سرحدی شہر امرتسر میں گزشتہ شب کی ہولناک صورتحال نے عوام کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ رات گئے یکے بعد دیگرے زور دار دھماکوں کی آوازیں، مکمل بلیک آؤٹ، اور حکومتی خاموشی نے شہریوں کو شدید خوف اور بے یقینی میں مبتلا کر دیا۔

رات تقریباً ڈیڑھ بجے کے قریب امرتسر کے مختلف علاقوں میں اچانک دھماکوں جیسی آوازیں سنی گئیں۔

برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر نے بھارت نواز خاتون صحافی کی بولتی بند کر دی

مقامی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین کے مطابق یہ آوازیں اتنی بلند تھیں کہ شہری گھروں میں رہنے کی ہدایات کے باوجود خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔ مختلف علاقوں سے درجنوں شکایتی کالز کی گئیں کہ آخر کیا ہو رہا ہے؟ مگر حکام کی طرف سے کسی قسم کی وضاحت نہیں دی گئی۔

بھارتی صھافی رویندر سنگھ رابن کے مطابق رات 1:52 بجے امرتسر کے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی آر او کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ بلیک آؤٹ مشق (Blackout Drill) دوبارہ شروع کی جا رہی ہے۔ مگر اصل حقیقت چھپائی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ شہر بھر میں بجلی بند کر دی گئی، گلیوں اور گھروں کی تمام بیرونی روشنیاں بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے، اور عوام کو گھروں میں بند رہنے کی ہدایت دی گئی۔ شری ہرمندر صاحب جیسے حساس علاقے میں رات بھر اندھیرا چھایا رہا۔ شہری سہمے ہوئے گھروں میں بیٹھے رہے جبکہ میڈیا گروپس میں دھماکوں کے متعلق قیاس آرائیاں اور بحث چھائی رہی۔

اس دوران امرتسر کے آسمان پر شعلے دکھائی دئے۔ بھارتی شہریوں کو لگا کہ پاکستان نے حملہ کردیا ہے۔ لیکن بھارتی حکام کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہ آیا۔

فرانس نے بھارتی رافیل تباہ ہونے کی تصدیق کر دی، سی این این

جمعرات کی صبح جیتھووال گاؤں میں ایک میزائل کا مشتبہ حصہ ملا جس نے بھارتی فوج کی ممکنہ ناکامی اور خوفناک غلطی کو مزید بے نقاب کر دیا۔ پولیس اب تک یہ طے نہیں کر سکی کہ میزائل بھارتی تھا یا کسی اور کا، مگر حقیقت یہ ہے کہ مودی حکومت کے ”دفاعی اقدامات“ اب خود بھارت کے شہریوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔

Amritsar

India Pakistan War

Pakistan India Clash 2025