Aaj News

منگل, جون 17, 2025  
20 Dhul-Hijjah 1446  

کینیڈا میں تاریخی لمحہ: شفقت علی پہلے پاکستانی نژاد وفاقی وزیر بن گئے

شفقت علی کا تعلق پاکستان کے شہر ملتان سے ہے
شائع 14 مئ 2025 08:54am

کینیڈا کی سیاست میں پاکستانی نژاد کمیونٹی کے لیے ایک تاریخی لمحہ سامنے آیا ہے، جہاں رکن پارلیمنٹ شفقت علی کو ملک کا پہلا پاکستانی نژاد وفاقی وزیر مقرر کر دیا گیا۔ وزیراعظم مارک کارنی نے انہیں اپنی کابینہ میں شامل کرتے ہوئے ٹریژری بورڈ کا سربراہ مقرر کیا ہے، جو کہ حکومت کی مالی پالیسیوں اور اخراجات کی نگرانی کے لحاظ سے انتہائی اہم عہدہ سمجھا جاتا ہے۔

شفقت علی نے اوٹاوا میں اپنے عہدے کا باضابطہ حلف اٹھایا، جہاں گورنر جنرل میری سمولین نے ان سے حلف لیا۔ یہ موقع نہ صرف پاکستانی کمیونٹی بلکہ کینیڈین معاشرے کے لیے بھی تنوع، شمولیت اور اقلیتوں کی نمائندگی کی ایک روشن مثال بن گیا ہے۔

برطانوی پارلیمنٹ میں سندھ طاس معاہدے کی گونج، بھارت کے اقدام پر گہری تشویش کا اظہار

شفقت علی کا تعلق پاکستان کے شہر ملتان سے ہے اور وہ لبرل پارٹی کی جانب سے دوسری بار برامپٹن شہر سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔ انہوں نے کینیڈا میں اپنی محنت، دیانت اور کمیونٹی سے وابستگی کے ذریعے خود کو ایک مؤثر اور بااعتماد رہنما کے طور پر منوایا۔

بھارت کا پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم

اپنے ابتدائی ردعمل میں شفقت علی نے کہا کہ یہ صرف ان کی نہیں بلکہ پوری پاکستانی نژاد کمیونٹی کی کامیابی ہے، اور وہ اپنے عہدے کے ذریعے کینیڈا کو ایک زیادہ مؤثر، شفاف اور جوابدہ ملک بنانے کے لیے کام کریں گے۔

ترکیہ اور آذربائیجان کی پاکستان سے یکجہتی پر بھارت سیخ پا، بائیکاٹ مہم شروع

کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں نے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شفقت علی کی تقرری نوجوانوں کے لیے ایک مثبت پیغام ہے کہ محنت، لگن اور اصولوں پر چلتے ہوئے وہ بھی اعلیٰ ترین مناصب تک پہنچ سکتے ہیں۔

canada

Shafqat Ali Khan

Treasury Board