ماؤنٹ ایورسٹ پر جانے والے بھارتی اور فلپائنی کوہ پیما ہلاک
دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر 2 کوہ پیما ہلاک ہو گئے، جن میں سے ایک کا تعلق بھارت جبکہ دوسرے کا فلپائن سے تھا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ کوہ پیما سبراتا گھوش نے جمعرات کے روز ہلری اسٹیپ کے قریب اپنی چوٹی سر کرنے کے بعد نیچے اترنے سے انکار کر دیا۔
وہیں 45 سالہ فلپائنی کوہ پیما فلیپ دوم سانتیاگو بھی بدھ کی رات ساؤتھ کول کے مقام پر تھکن کے باعث اپنے خیمے میں آرام کرتے ہوئے دم توڑ گئے۔
زمین کے نیچے ماؤنٹ ایورسٹ سے بھی 100 گنا اونچے دو پہاڑ دریافت
رپورٹ کے مطابق نیپالی کمپنی سنوئی ہورائزن ٹریکس اینڈ ایکسپیڈیشن کے مطابق دونوں کوہ پیماؤں کی لاشیں بیس کیمپ منتقل کی جائیں گی۔ جن کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہو سکے گی۔
پہاڑوں کے درمیان کھڑے اس پتھر کے انسان کو دیکھ کر سیاح چیخ اٹھے
دونوں کوہ پیما ایک بین الاقوامی مہم کا حصہ تھے جو نیپالی ایجنسی کے ذریعے منعقد کی گئی تھی۔
رواں سیزن میں نیپال نے 459 افراد کو ایورسٹ سر کرنے کے اجازت نامے جاری کیے ہیں، جن میں سے تقریباً 100 افراد چوٹی پر پہنچنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔
Comments are closed on this story.