پہاڑوں کے درمیان کھڑے اس پتھر کے انسان کو دیکھ کر سیاح چیخ اٹھے
دنیا بھر ایسے ہزاروں پہاڑ ہیں جو اپنی خوبصورتی اور کبھی کبھاراپنی شکل کی وجہ سے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کر لیتے ہیں۔ انہی میں سے ایک پہاڑ کے بارے میں آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں، جسے دیکھ کر یقیناً آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
سوشل میڈیا پران دنوں موریطانیہ کے سب سے خوبصورت پہاڑوں میں سے ایک ’پیٹر باٹھ‘ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
یہ 14 سیکنڈ کی کلپ قدرتی خوبصورتی کا بہترین نمونہ ہے، جس میں ہری بھری وادیاں، بلند پہاڑ اور وسیع نیلا آسمان کے ساتھ تیرتے ہوئے سفید بادلوں کا شاندار منظر دکھائی دے رہا ہے۔
شارک کے ساتھ تصویر بنوانے کی کوشش میں خاتون سیاح دونوں ہاتھوں سے محروم ہوگئی
ویڈیو میں ایک خاتون اور ایک مرد اس مشکل پہاڑ پر چڑھتے ہوئے نظر آتے ہیں، جس میں عورت چوٹی تک پہنچنے میں کامیاب ہوجاتی ہے۔
پیٹر باٹھ پہاڑ موریطانیہ کی دوسری سب سے بلند چوٹی ہے، جو ٹریکنگ کے شوقین افراد کے لیے ایک چیلنجنگ تجربہ فراہم کرتی ہے۔
2,690 فٹ (820 میٹر) کی بلندی پر واقع یہ پہاڑ ”موکا پہاڑوں کی سلسلے“ کا حصہ ہے، جس کی چڑھائی بالکل بھی آسان نہیں ہے اور اس میں ٹریکرز کو سیفٹی ہارنیس کی ضرورت پڑتی ہے۔
سجاول میں غیر ملکی سیاح جوڑے سے لوٹ مار کرنے والے ملزمان گرفتار
تاہم مشکل راستہ طے کرنے کے بعد چوٹی سے ملنے والا منظر کسی انعام سے کم نہیں ہوتا۔ یہاں سے پورے موریطانیہ کے جزیرے کا شاندار منظر دیکھنے کو ملتا ہے۔
پیٹر باٹھ پہاڑ کی سب سے خاص بات اس کی منفرد ساخت ہے جو دیکھنے پر انسانی سر اور کندھوں کی طرح محسوس ہوتی ہے۔
اس پہاڑ کی چڑھائی کو دو حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے، پہلا حصہ کندھوں تک جاتا ہے، جبکہ دوسرا حصہ سر کی چوٹی تک پہنچتا ہے۔
سجاول میں غیر ملکی سیاح جوڑے سے لوٹ مار کرنے والے ملزمان گرفتار
اس پر پہاڑ پر چڑھنے کا راستہ نسبتا آسان ہے لیکن آخری چڑھائی انتہائی مشکل اور پرجوش ہوتی ہے، جس کے لیے بہترین اسٹیمینا اور باقاعدہ آرام کی ضرورت ہوتی ہے۔
پیٹرباٹھ کا نام ڈچ ایسٹ انڈیز کے پہلے گورنر جنرل پیٹر باٹھ کے نام پر رکھا گیا ہے۔
یہ پہاڑ اپنی ہری بھری پہاڑیوں، بھرپور جنگلی حیات، اور منفرد چوٹی کی وجہ سے دنیا بھر کے پہاڑ چڑھنے والوں کے لیے ایک مقناطیسی مرکز بن چکا ہے۔
یہ مقام ایڈونچر پسندوں اور قدرتی خوبصورتی کے شوقین افراد کے لیے ایک بہترین سیاحتی مقام ہے۔
اگر آپ موریطانیہ گھومنے کا پلان بنا رہے ہیں اور ایڈونچر کے شوقین ہیں، تو پیٹر باٹھ پہاڑ کی چڑھائی آپ کی ٹریول لسٹ میں ضرور ہونی چاہیے۔ یہاں کی قدرتی خوبصورتی اور ایڈونچر ٹریکنگ کا تجربہ آپ کو زندگی بھر یاد رہے گا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔