شارک کے ساتھ تصویر بنوانے کی کوشش میں خاتون سیاح دونوں ہاتھوں سے محروم ہوگئی
کینیڈا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سیاہ کو سمندر کی گہرائی میں جا کر شارک کے قریب تصویر بنوانا مہنگا پڑ گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرکس اور کیکوس کے جزیرے کے قریب ساحل سمندر میں تصویر لینے کے دوران ایک کینیڈین سیاح پر شارک نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ اپنے دونوں ہاتھوں سے محروم ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جمعہ کے روز کیوبا سے قریب (Thompsons Cove Beach) تھامسن کوو کے ساحل کے قریب پیش آیا۔
ٹرکس اینڈ کیکوس میں ایک 55 سالہ کینیڈین خاتون کو شارک نے کاٹ لیا۔ خاتون نے تصویر لینے کے دوران شارک کو چھونے کی کوشش کی لیکن اس نے اچانک حملہ کر کے اس کے دونوں ہاتھ کاٹ ڈالے۔ خاتون کے اہلخانہ نے یہ منظر اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھا، 55 سالہ خاتون کے شوہر نے شارک کو بھگانے کرنے کے لیے پانی میں چھلانگ لگا دی۔
وہیل نے آدمی کو نگلنے کے بعد چھوڑ دیا، ویڈیو وائرل
واقعے کے بعد وہاں موجود لوگ زخمی خاتون کی مدد کے لیے وہاں پہنچ گئے اور خون بہنے سے روکنے کے لیے کپڑوں کا استعمال کیا۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ حملے کے 40 منٹ بعد بھی شارک قریب ہی منڈلا رہی تھی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ خاتون پر حملہ کرنے والی شارک تقریباً 6 فٹ لمبی تھی۔ حکام کو یہ نہیں معلوم کہ شارک کونسی قسم کی تھی، لیکن کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ شاید بُل شارک تھی، جو اس علاقے میں عام ہے۔
پولیس اور ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ جس کے بعد زخمی خاتون کو Providenciales کے ایک ہسپتال لے جایا گیا اور پھر مزید علاج کے لیے واپس کینیڈا لے جایا گیا۔ رپورٹس سے معلوم ہوا کہ خاتون نے سیدھے ہاتھ اور بائیں بازو سے محروم ہوگئیں۔
Comments are closed on this story.