Aaj News

بدھ, جون 25, 2025  
28 Dhul-Hijjah 1446  

سابق امریکی صدر جوبائیڈن کینسر میں مبتلا، مرض آخری اسٹیج پر پہنچ گیا

جوبائیڈن کا کینسر اب آخری اسٹیج میں داخل ہو چکا، امریکی میڈیا
شائع 19 مئ 2025 07:57am

سابق امریکی صدر اور ڈیموکریٹ رہنما 82 سالہ جوبائیڈن میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ بائیڈن آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ کینسر کی تصدیق جمعہ کے روز ہوئی، اور یہ ہڈیوں تک پھیل چکا ہے۔

بیان کے مطابق جوبائیڈن اور ان کے اہل خانہ معالجین کے ساتھ مل کر علاج کے مختلف آپشنز کا جائزہ لے رہے ہیں۔

یحیٰ السنوار کے دوسرے بھائی کو بھی اسرائیلی حملے میں شہید کردیا گیا

امریکی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن کا کینسر اب آخری اسٹیج میں داخل ہو چکا ہے، جس کے باعث ان کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن کی بیماری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خاندان سے مکمل ہمدردی ظاہر کی ہے۔

صدر اردوان نے فرانسیسی صدر کی دباؤ میں لینے کی نفسیاتی کوشش کیسے ناکام بنائی

ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا، ’جوبائیڈن کی میڈیکل رپورٹ کے متعلق سن کر دکھ ہوا۔ میلانیا اور میں اس مشکل گھڑی میں بائیڈن فیملی کے ساتھ ہیں۔ ہم دعا گو ہیں کہ وہ جلد صحت یاب ہوں۔‘

واضح رہے کہ جوبائیڈن 2020 سے 2024 تک امریکہ کے صدر رہے اور اپنی معمر عمری کے باوجود سرگرم سیاسی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

ٹرمپ کے امریکہ نے بھارتی آم بھی دھتکار دیئے

ان کی بیماری کی خبر نے امریکی سیاسی حلقوں اور عوام میں گہری ہلچل پیدا کر دی ہے۔

Joe Biden

President Donald Trump

Prostate Cancer