Aaj News

ہفتہ, جولائ 12, 2025  
16 Muharram 1447  

صدر اردوان نے فرانسیسی صدر کی دباؤ میں لینے کی نفسیاتی کوشش کیسے ناکام بنائی

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ میکرون ترک صدر سے اپنی انگلی چھڑوانے کی کوشش کرتے دکھائی دیے
شائع 18 مئ 2025 10:03am

ترک صدر رجب طیب اردوان نے فرانسیسی صدر ایمینیول میکرون کی دباؤ میں لینے کی نفسیاتی کوشش ناکام بنادی جس کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان کا البانیا میں یورپی سیاسی کمیونٹی (EPC) سمٹ کے دوران فرانسیسی ہم منصب ایمینیول میکرون کی انگلی پکڑ کر رکھنا صارفین کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔ صارفین کی جانب سے سوال کیا جا رہا ہے کہ کیا یہ انگلی پکڑنے کا عمل اردوان کا پاور پلے کا غیر واضح مظاہرہ تھا، جو میکرون کو بھی بے خبر کر گیا۔

ویڈیو کی ابتداء میں دیکھا گیا کہ اردوان اپنی نشست پر بیٹھے تھے جن سے ملاقات کرنے میکرون آئے اور انہیں ترک صدر کے ہاتھ پر تھپتھپاتے ہوئے دیکھا گیا۔ پھر میکرون بغیر کسی پیشگی ارادے کے اپنے دوسرے ہاتھ کو اردوان کی طرف بڑھاتے ہیں۔ جس کے بعد وہ فرانسیسی صدر کی انگلی پکڑ لیتے ہیں اور وہ چھڑانے کی کوشش کرتے ہیں، اردوان کچھ الفاظ کا تبادلہ کرتے ہوئے میکرون کی انگلی 7 سیکنڈز تک پکڑے رہتے ہیں۔

’فرانسیسی صدر اور برطانوی وزیر اعظم کی کوکین پارٹی‘، وائرل تصویر کی حقیقت کیا ہے؟

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ میکرون ترک صدر سے اپنی انگلی چھڑوانے کی کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں تاہم وہ خاموشی سے ان کی انگلی پکڑے بیٹھے انہیں سنتے رہتے ہیں، اور بالآخر چھوڑ دیتے ہیں۔

ترک میڈیا کے مطابق رجب اردوان کے اس انداز پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میکرون نے ترک صدر کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر انہیں دباؤ میں لینے کی نفسیاتی کوشش کی۔

امریکی صدر کا ’ٹرمپ ڈانس‘ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل

لیکن اردوان نے انہیں موقع نہیں دیا، انہوں نے میکرون کی انگلی کو مضبوطی سے پکڑ لیا اور نہیں چھوڑا۔

یورپی سیاسی کمیونٹی سمٹ میں جمعہ کے روز 47 ممالک کے رہنماؤں کی نمائندگی کی گئی۔ اس سمٹ کا مقصد خطے کی سلامتی کے تعلقات کو مستحکم کرنا اور یورپ بھر میں سیاسی استحکام کو فروغ دینا تھا۔

Handshake power play

Turkey's Erdogan

grabs Macron's finger

mid talk