Aaj News

پیر, جون 23, 2025  
26 Dhul-Hijjah 1446  

لاہور: جوہر ٹاؤن میں گاڑی نہر میں گر گئی ، 3 افراد جاں بحق

نہر میں ڈوبنے والے تینوں افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں تاہم ان کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔
شائع 21 مئ 2025 10:03am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

لاہور شہر کے پوش علاقے جوہر ٹاؤن میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک گاڑی نہر میں جا گری، جس کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

نہر میں ڈوبنے والے تینوں افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں تاہم ان کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

پولیس اور ریسکیو حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔ ابتدائی طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ گاڑی نہر میں کسی تکنیکی خرابی یا ڈرائیور کی غفلت کے باعث گری۔

lahore

Rescue

3 people died

car fell into the canal