Aaj News

پیر, جون 23, 2025  
26 Dhul-Hijjah 1446  

لکی مروت اور بنوں سے پولیو کے دو نئے کیسز ، رواں سال کیسز کی تعداد 10 ہو گئی

ملک بھر میں 26 مئی سے تیسری قومی انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی جس میں 4 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
شائع 21 مئ 2025 10:31am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پاکستان میں پولیو وائرس کے دو نئے کیسز کی تصدیق ہو گئی ہے، جس کے بعد رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 10 تک پہنچ گئی ہے۔ نئے کیسز خیبر پختونخوا کے اضلاع لکی مروت اور بنوں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق لکی مروت میں 26 ماہ کی ایک بچی میں پولیو کی علامات ظاہر ہوئیں، جب کہ بنوں میں 4ماہ کے ایک بچے میں یکم مئی کو پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

پولیو کا خاتمہ ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے، مصطفیٰ کمال

پولیو کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر، نیشنل ای او سی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں 26 مئی سے تیسری قومی انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی، جس کے دوران تقریباً 4 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ والدین سے بھرپور تعاون کی اپیل کی گئی ہے تاکہ ملک کو پولیو فری بنانے کی کوششیں کامیاب ہو سکیں۔

Polio Cases

KPK

Bannu

polio campaign

lucky marwat

National Emergency Operations Center