Aaj News

پیر, جون 16, 2025  
19 Dhul-Hijjah 1446  

جھوٹی خبریں پھیلانے کے الزام میں ارناب گوسوامی کے خلاف مقدمہ درج

ارناب گوسوامی کے ساتھ بی جے پی کے شعبہ آئی ٹی کے سربراہ کیخلاف بھی مقدمہ درج، رپورٹس
اپ ڈیٹ 21 مئ 2025 02:37pm

مودی کے فالس فلیگ آپریشن کا بڑا ہتھیار اینکر ارناب گوسوامی خود اپنی چالوں میں پھنس گیا۔ بھارت کے متنازع صحافی ارناب گوسوامی کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی اینکر ارناب گوسوامی کے ساتھ حکمراں جماعت بی جے پی کے شعبہ آئی ٹی کے سربراہ امیت مالویہ پر بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ امیت مالویہ اور ارناب گوسوامی پر جھوٹی خبریں پھیلانے کا مقدمہ انڈین یوتھ کانگریس نے درج کروایا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مدعی کے مطابق امیت مالویہ اور ارنب گوسوامی نے دانستہ طور پر جھوٹی معلومات پھیلانے کی مجرمانہ منصوبہ بندی کی۔

امریکی پروفیسر ارناب گوسوامی کے ٹاک شو سے اٹھ کر چلی گئیں، اہم وجہ بتا دی

رپورٹ کے مطابق ترکیے کے خلاف نفرت انگیز مہم کے دوران ارناب گوسوامی نے پروپیگنڈا کیا تھا کہ استنبول میں کانگریس کا دفتر موجود ہے۔

مقدمے میں فساد پھیلانے کے ارادے سے اشتعال انگیزی کی دفعہ شامل کی گئی۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق یہ عمل واضح اور ناقابل انکار مجرمانہ ارادے کے ساتھ کیا گیا تاکہ بھارتی عوام کو دھوکہ دیا جا سکے، ایک بڑی سیاسی جماعت کی بدنامی کی جا سکے، قومی جذبات کو بھڑکایا جا سکے، اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا جا سکے۔

fake News

Cases filed

against arnab goswami