امریکا نے شام پر عائد پابندیاں باضابطہ طور پر اٹھالیں
امریکا کی جانب سے شام پر عائد پابندیاں باضابطہ طور پر اٹھانے کا اعلان کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ شام کو مستحکم ملک بننے کے لیے کام جاری رکھنا چاہیے۔
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات شام کو استحکام اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔
انڈیا میں بننے والے آئی فون پر 25 فیصد ٹیرف، ٹرمپ نے دھمکی دیدی
مارکو روبیو نے مزید کہا کہ شام پر عائد پابندیوں میں 180 دن کی چھوٹ دی گئی ہے۔ پابندیاں اٹھانا امریکا اور شام کے درمیان تعلقات کی بحالی کی جانب پہلا قدم ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی عرب کے دورے کے دوران ریاض میں سرمایا کاری فورم میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کے بعد شام پر عائد پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکہ میں دو اسرائیلی سفارتی اہلکار قتل
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا شام کی نئی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں، ایک نئی شروعات کے لیے شام پر سے پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.