Aaj News

اتوار, جون 15, 2025  
18 Dhul-Hijjah 1446  

مودی نے معیشت کا بھٹہ بٹھا دیا، بھارت میں غیرملکی سرمایہ کاری 96.5 فیصد تک گرگئی

گراوٹ بھارت کی سرمایہ کاری کی تاریخ کی بدترین سطح قرار دی جا رہی ہے
شائع 24 مئ 2025 10:51am

بھارت میں نریندر مودی حکومت کی جارحانہ عسکری و سفارتی پالیسیوں کے سنگین معاشی اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھارت پر اعتماد کھو دیا ہے جس کے باعث رواں مالی سال کے دوران بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 96.5 فیصد کی خوفناک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت کی غیر ملکی سرمایہ کاری جو پچھلے سال 10 ارب ڈالرز کی سطح پر تھی، اب گھٹ کر محض 353 ملین ڈالرز پر آگئی ہے۔ یہ گراوٹ بھارت کی سرمایہ کاری کی تاریخ کی بدترین سطح قرار دی جا رہی ہے، جو ملک کی معاشی پالیسیوں پر سنجیدہ سوالات اٹھا رہی ہے۔

فسادی میڈیا، ناکام دعوے: امریکی پروفیسر نے بھارت کی حقیقت بے نقاب کر دی

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی بڑھتی ہوئی عالمی سیاسی کشیدگی، علاقائی محاذ آرائی اور اندرون ملک جارحانہ پالیسیوں نے عالمی سرمایہ کاروں کو محتاط کر دیا ہے۔ خاص طور پر چین، نیپال، پاکستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ تنازعات اور مقبوضہ کشمیر میں مسلسل فوجی دباؤ نے بھارت کو ایک غیر مستحکم سرمایہ کاری کا مرکز بنا دیا ہے۔

سکھ تنظیم کا عالمی عدالت میں بھارت کے ننکانہ صاحب پر ڈرون حملے کی تحقیقات کا مطالبہ

غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے بھارت میں کاروبار کرنے پر بڑھتے ہوئے تحفظات کے باعث اب ان کی ترجیح دیگر مستحکم اور پرامن ممالک بن چکے ہیں۔ اس رجحان نے نہ صرف بھارتی روپے کو دباؤ میں ڈال دیا ہے بلکہ زرمبادلہ کے ذخائر بھی مسلسل گراوٹ کا شکار ہیں۔

modi government

INDIAN ECONOMY

Pakistan India Clash 2025