Aaj News

اتوار, جون 15, 2025  
18 Dhul-Hijjah 1446  

پسند کی شادی کی خواہش: رائیونڈ میں باپ نے 16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا

جہلم میں کھیتوں سے لڑکے اور لڑکی کی لاشیں برآمد
شائع 24 مئ 2025 05:41pm

باپ نے پسند کی شادی کی خواہش پر اپنی 16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔ جہلم کے نواحی گاؤں کنارہ کے قریب کھیتوں سے لڑکےاور لڑکی کی لاشیں برآمد کرلی گئیں

پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے رائے ونڈ میں باپ نے 16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔ ملزم عمر نے ایمان فاطمہ کو تیز دھارآلے سے قتل کیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مقتولہ ایمان فاطمہ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی۔

بیٹی کو قتل کرنے کے بعد سفاک باپ موقع سے فرار ہوگیا جب کہ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

بعد ازاں رائے ونڈ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم عمر کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مضبوط چالان مرتب کرکے قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی۔

دریں آثناء جہلم کے نواحی گاؤں کنارہ کے قریب کھیتوں سے لڑکےاور لڑکی کی لاشیں برآمد کرلی گئیں۔ پولیس اور ریسکیوٹیم نے موقع پرپہنچ کرلاشوں کواسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کی شناخت 22 سالہ حسن سلیم اورلڑکی کی شناخت 21 سالہ عائشہ کے نام سے ہوئی جنہیں ابتدائی رپورٹ کے مطابق غیرت کےنام پرقتل کیا گیا ہے۔

Crime

Jhelum

Couple killed