Aaj News

پیر, جون 16, 2025  
19 Dhul-Hijjah 1446  

سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ، نئی قیمت کیا ہوگی؟

انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 31ڈالر بڑھ کر 3357 ڈالر کا ہوگیا
اپ ڈیٹ 24 مئ 2025 07:38pm

عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 3100 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 54 ہزار 1 سو روپے کا ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2658 روپے بڑھ کر 3لاکھ 3 ہزار 583 روپے ہوگئی۔

سونا 2380 روپے مہنگا ہو کر تاریخ کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا

تاجروں کا مزید کہنا تھا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 31ڈالر بڑھ کر 3357 ڈالر کا ہوگیا۔

واضح گزشتہ روز 24 قیراط فی تولہ سونا 3500روپے بڑھ کر 3 لاکھ 51 ہزار روپے کا ہوگیا تھا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار روپے اضافے سے 3 لاکھ 925 روپے ہوگئی تھی اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 35 ڈالر بڑھ کر 3326 ڈالر کا ہوگیا تھا۔

gold market

Gold rates Pakistan

GOLD PRICES GO UP

gold rate increase