Aaj News

اتوار, جولائ 13, 2025  
17 Muharram 1447  

حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل شروع، پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی

پوسٹ حج آپریشن 10 جولائی تک جاری رہے گا اس دوران 30 ہزار سے زائد حجاج کو اسلام آباد واپس لایا جائے گا
شائع 11 جون 2025 11:29am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

حجاج کرام کی وطن واپسی کا آپریشن باقاعدہ طور پر شروع ہو گیا ہے۔ پہلی حج پرواز سعودی عرب کے مقدس شہر جدہ سے پی آئی اے کی پرواز PK-732 کے ذریعے 340 عازمین حج کو لے کر صبح 3 بج کر 12 منٹ پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی کے مطابق حجاج کرام کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری، وزارت مذہبی امور کے ایڈیشنل ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر حج سمیت ایئرپورٹ انتظامیہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

آفتاب گیلانی کا کہنا تھا کہ پوسٹ حج آپریشن 10 جولائی 2025 تک جاری رہے گا، جس کے دوران 30 ہزار سے زائد حجاج کو اسلام آباد واپس لایا جائے گا۔ آئندہ ایک ہفتے بعد مدینہ منورہ سے بھی واپسی کی پروازوں کا آغاز ہو گا۔

ایئرپورٹ منیجر کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پوسٹ حج آپریشن کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، تاکہ عازمین حج کو وطن واپسی پر آرام دہ، باعزت اور مؤثر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اسلام آباد

Hajj Flight

hajj 2025