Aaj News

جمعرات, جولائ 17, 2025  
21 Muharram 1447  

ایرانی ملٹری کا 1 گھنٹے میں 10 اسرائیلی جہاز گرانے کا دعویٰ

ملک کے مختلف علاقوں میں 10 اسرائیلی جہاز گرائے، ایرانی فوج
اپ ڈیٹ 15 جون 2025 12:12am

ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک گھنٹے کے اندر اندر ملک کے مختلف علاقوں میں اسرائیل کے 10 جنگی طیارے مار گرائے۔

الجزیرہ رپورٹ کے مطابق خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس بیس کے کمانڈر نے اعلان کیا کہ ایک گھنٹے میں ملک کے مختلف علاقوں میں 10 دشمن اسرائیلی فوجی طیارے مار گرائے ہیں۔

ایرانی فوج کے فضائی دفاعی یونٹوں نے ہفتے کے روز ایران کے آسمان میں صہیونی حکومت کے F-35 لڑاکا طیارے کو مار گرایا۔

ایرانی حکام نے ان کارروائیوں کو اپنی دفاعی صلاحیت کا مظاہرہ قرار دیا، جبکہ اسرائیل نے ان دعووں کی تردید کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ایران نے اپنی سرزمین پر 2 اسرائیلی جنگی طیارے مار گرانے اور خاتون پائلٹ گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

Iranian military

shot down 10 Israeli jets