Aaj News

اتوار, جولائ 13, 2025  
17 Muharram 1447  

کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

سمندری ہوائیں بحال، ہوا کی رفتار 10 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ متوقع ہے، محکمہ موسمیات
شائع 16 جون 2025 11:34am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

شہر قائد میں آج گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ بارشیں پری مون سون سسٹم کا حصہ ہیں، جس کے تحت گزشتہ روز بھی شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی تھی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ سمندری ہوائیں 10 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔

ہوا میں نمی کا تناسب 50 سے 80 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جبکہ نمی کے باعث درجہ حرارت 6 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ زائد محسوس کیا جا رہا ہے۔

ملک بھر میں بارش اور کہیں آندھی کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو گرمی اور حبس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بارش کے باعث کچھ علاقوں میں سڑکوں پر پھسلن اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Karachi Rain

weather

weather update

rainy weather