Aaj News

منگل, جولائ 08, 2025  
13 Muharram 1447  

ایران اسرائیل جنگ: پاکستان سے روس روانہ ہونے والی پہلی مال بردار ٹرین منسوخ

سیکیورٹی صورتحال بہتر ہونے کے بعد ہی پاکستان ریلویز کی پہلی مال بردار ریل گاڑی روس روانہ ہو سکے گی
شائع 17 جون 2025 07:37pm

ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے 22 جون کو پاکستان سے روس روانہ ہونے والی پہلی مال بردار ٹرین منسوخ کر دی گئی، مال بردار ٹرین نے ایران، ترکمانستان اور قازقستان سے ہوتے ہوئے روس پہنچنا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے باعث پاکستان سے روس جانے والی مال بردار ٹرین کی روانگی منسوخ کردی گئی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق پاکستان ریلویز کی مال بردار ٹرین نے 22 جون کو لاہور سے روانہ ہونا تھا جس کو منسوخ کر دیا گیا ہے، ٹرین نے ایران، ترکمانستان اور قازقستان سے ہوتے ہوئے روس پہنچنا تھا، مال بردار ریل گاڑی نے روس کے شہر اسٹرا خان تک جانا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے پاکستان ایران اور دیگر ممالک کے بارڈرز بند ہیں، مال بردار ٹرین روانہ نہیں ہو سکتی، پہلی مال بردار ریل گاڑی نے 16 بوگیوں کے ساتھ روانہ ہونا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ مال بردار ٹرین پر کنٹینیرز کی تعداد مرحلہ وار 50 تک بڑھانے کا منصوبہ ہے، مال بردار ٹرین سے روس، ترکمانستان اور قازقستان سے اشیا پاکستان آنی تھیں، سیکیورٹی صورتحال بہتر ہونے کے بعد ہی پاکستان ریلویز کی پہلی مال بردار ریل گاڑی روس روانہ ہو سکے گی۔

freight train

Iran Israel War

Iran attack Israel

Iran Israel Tension

Iran vs Israel

pakistan to russia train