Aaj News

منگل, جولائ 08, 2025  
13 Muharram 1447  

مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، چینی صدر نے 4 تجاویز پیش کردیں

شہریوں کا تحفظ ترجیحی طور پر یقینی بنایا جائے، چینی صدر شی جن پنگ
شائع 20 جون 2025 09:14am

مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر چینی صدر نے 4 تجاویز دی ہیں۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق چینی صدر نے کہا ہے کہ فوری جنگ بندی کو فروغ دیا جائے۔

چینی صدر کا کہنا ہے کہ کشیدگی کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ شہریوں کا تحفظ ترجیحی طور پر یقینی بنایا جائے۔

برطانیہ نے روس کو فوری ’خطرہ‘ قرار دے دیا، چین سے متعلق بھی وارننگ

چینی صدر شی جن پنگ نے مزید کہا کہ مذاکرات اور مکالمے کا آغاز ہی آگے بڑھنے کا بنیادی راستہ ہے۔ بین الاقوامی برادری کی امن کے فروغ کی کوششیں ناگزیر ہیں۔

اس سے قبل چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو رابطہ ہوا ہے، جس میں ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی پر اتفاق کیا گیا۔

روسی ترجمان کے مطابق روس اور چین سمجھتے ہیں ایران اسرائیل جنگ اور جوہری تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، روس پہلے ہی امریکا کو خبردار کرچکا ہے وہ اسرائیلی بمباری کا حصہ نہ بنے۔

china

Iran Israel War

Iran Israel Tension

Chinese President Xi Jinping

Iranian Nuclear Site