Aaj News

منگل, جولائ 08, 2025  
13 Muharram 1447  

حکومت کا چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ

چینی درآمد کرنے کا فیصلہ قیمتوں میں استحکام اور عوامی سہولت کیلئے کیا گیا، وزارت غذائی تحفظ
شائع 20 جون 2025 03:10pm

چینی کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے اور عوامی ریلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزارت غذائی تحفظ کی جانب سے باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق چینی کی درآمد کا فیصلہ ڈی ریگولیشن پالیسی کے تحت کیا گیا ہے، جس کے تحت زرعی اجناس کی درآمد، برآمد اور ان کی قیمتوں کا تعین مارکیٹ فورسز کے مطابق ہوتا ہے۔

وزارت غذائی تحفظ نے واضح کیا ہے کہ گزشتہ سیزن میں چینی کے وافر ذخائر کے باعث اسے برآمد کیا گیا تھا، اور موجودہ درآمدی فیصلہ مارکیٹ میں قیمتوں کے استحکام اور دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں اس تاثر کو بھی غلط قرار دیا گیا ہے کہ ملک میں چینی کی وافر مقدار موجود نہیں، وزارت کے مطابق درآمد محض قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے اور عوامی مفاد کے تحفظ کے لیے کی جا رہی ہے۔

پاکستان

sugar

Import

export

Sugar Import

Price stability