Aaj News

جمعرات, جولائ 17, 2025  
21 Muharram 1447  

نعمان اعجاز کا معاذ صفدر کے بیوی کے لیے مہنگے تحفے پر ردعمل سامنے آگیا

نعمان اعجاز کی اس رائے کو سوشل میڈیا پر زبردست پذیرائی ملی ہے
شائع 20 جون 2025 03:32pm

نعمان اعجاز نے مشہور یو ٹیوبرمعاذ صفدر کے اپنی بیوی کو دیے جانے والے انتہائی قیمتی تحفے پر اپنی رائے پیش کر دی۔

پاکستان کے معروف اور سینیئراداکار نعمان اعجاز نہ صرف اپنی نیچرل اداکاری کے لیے مشہور ہیں، بلکہ اپنی بے باک رائے اور سچائی کی وجہ سے بھی عوام میں پسند کیے جاتے ہیں۔ وہ ہمیشہ سماجی مسائل اور موجودہ دنیا کی اہم تبدیلیوں پر اپنی آواز وقتافوقتابلند کرتے ہیں۔

معاذ صفدر کا اپنی اہلیہ کو عظیم الجثہ تحفہ دینا مہنگا پڑگیا

حالیہ دنوں میں، انہوں نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ یہ ویڈیو یوٹیوبر معاز صفدر کی طرف سے شیئر کی گئی تھی، جس میں معاز صفدر نے اپنی بیوی صبا کے لیے ایک بہت بڑا اور قیمتی گلابوں کا گُلدستہ خرید کر انہیں تحفہ دیا۔

اس گُلدستے کی قیمت تقریباً تین سے چار لاکھ روپے تھی، اور اسے لانے کے لیے ایک ٹرک کا استعمال کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر جہاں کچھ لوگ معاز صفدر کے اس بڑے قدم کی تعریف کر رہے تھے، وہیں کچھ لوگوں نے اس پر تنقید بھی کی۔

میرب علی نے عاصم اظہر سے علیحدگی پر خاموشی توڑ دی

اب نعمان اعجاز نے اس ویڈیو پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی مہنگی چیزیں نوجوان لڑکیوں کو ضرور متاثر کر سکتی ہیں، لیکن حقیقت میں ایک کامیاب رشتہ صرف محبت، احترام اور سمجھوتے پر مبنی ہوتا ہے، نہ کہ مہنگے تحفوں یا سوشل میڈیا کے جھوٹے رجحانات پر۔

نعمان اعجاز کا کہنا تھا کہ ”اصل رشتہ صرف ظاہری دکھاوا یا سوشل میڈیا کے رجحانات تک محدود نہیں ہوتا، بلکہ اس میں محبت اور سمجھ بوجھ ضروری ہے۔“

مشی خان نے فنکاروں کی عمر پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

نعمان اعجاز کی اس رائے کو سوشل میڈیا پر زبردست پذیرائی ملی ہے۔ کئی صارفین نے اس پر اپنی حمایت کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے لکھا، ”بالکل صحیح کہا۔ ایک گلاب کافی تھا، باقی گلاب بے کار تھے۔“

جبکہ دوسرے نے کہا، ”اتنے زیادہ پھول خریدنا پیسے کا ضیاع ہے۔“ کچھ نے تو اسے پیسوں کا سستا دکھاوا بھی قرار دیا۔

entertainment

lifestyle

شخصیات