Aaj News

منگل, جولائ 08, 2025  
13 Muharram 1447  

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، نئی قیمت کیا ہوگئی؟

عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر سستا ہو کر 3356 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا
شائع 20 جون 2025 06:16pm

عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے کی قیمت میں تیسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونا 1595 روپے سستا ہو کر فی تولہ 3 لاکھ 57 ہزار روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں 10 گرام سونا 1368 روپے کمی سے 3 لاکھ 6 ہزار 69 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، یکدم بڑا اضافہ ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر سستا ہو کر 3356 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔

گزشتہ روز عالمی سطح پر قیمت میں گراوٹ کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 460 روپے کی معمولی کمی کے بعد فی تولہ 3 لاکھ 58 ہزار 595 روپے کا ہوگیا تھا۔

اسی طرح 10 گرام سونا 394 روپے کمی سے 3 لاکھ 7ہزار 437 روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر سستا ہو کر 3372 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

gold market

Gold rates Pakistan

Gold Rates 2025

gold price decrease