اسرائیلی دہشتگردی: قدرت نے امریکی سفیر کے منہ سے سچ نکلوا دیا
قدرت نے امریکی سفیر کے منہ سے سچ نکلوا دیا، اسرائیل سے متعلق سچ زبان پر آہی گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک ہنگامی اجلاس کے دوران امریکی سفیر ڈروتھی شیا کی زبان پھسل گئی تاہم انہوں نے اپنے جملے کی فوری تصحیح بھی کردی۔
امریکی سفیر ڈوروتھی شیہ نے اسرائیل کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل پورے خطے میں دہشت گردی کررہا ہے اور افراتفری پھیلارہا ہے۔
امریکا ایران پر حملہ کب کرے گا؟ ٹرمپ نے ڈیڈلائن دے دی
اقوام متحدہ میں اس تاریخی سچ کے بعد انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا کہ وہ تو یہ سب کچھ ایران کے بارے میں کہنا چاہ رہی تھیں۔
پاک بھارت جنگ بندی، پاکستان نے ٹرمپ کو نوبیل پرائز کیلئے نامزد کردیا
انہوں نے کہا کہ اسرائیل خطے میں دہشت پھیلانے والا ملک ہے تاہم فوراً اپنی تصحیح کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کا اشارہ ایران کی جانب تھا۔
Comments are closed on this story.