Aaj News

جمعہ, جولائ 18, 2025  
22 Muharram 1447  

سندھ کے سیکریٹری داخلہ نیب کے ریڈار پر، انڈر ٹرائل قیدی کو بار بار رہا کرانے کا الزام

اقبال میمن سے مبینہ طور پر اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی
شائع 21 جون 2025 02:23pm

سندھ کے سیکریٹری داخلہ اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری اقبال میمن قومی احتساب بیورو (نیب) کے نشانے پر آ گئے ہیں۔ نیب نے اقبال میمن کو 24 جون کو طلب کر لیا ہے، جس میں ان سے مبینہ طور پر اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اقبال میمن پر الزام ہے کہ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کی اجازت کے بغیر متعدد بار یو ٹی پی (انڈر ٹرائل پرزنر) عمران احمد کو پے رول پر رہا کرنے کی منظوری دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری داخلہ عمران احمد شیخ کو بار بار غیر قانونی طور پر جیل سے رہا کرتے رہے، حالانکہ وہ ایک زیر سماعت ملزم ہے۔

مذکورہ یو ٹی پی عمران شیخ محکمہ آبپاشی میں انجینیئر اور کرپشن میں ملوث ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ملزم کی رہائی سے متعلق رپورٹ بنانے کیلئے نیب کورٹ سے کمیٹی قیام کی اجازت حاصل کرلی گئی ہے، جبکہ احتساب عدالت نے حیدرآباد کے ڈی جی نیب کو ایک مہینے میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

سیکریٹری داخلہ کو منگل کو 12 بجے کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کا مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

NAB

Iqbal Memon

Home Secretary SIndh