Aaj News

منگل, جولائ 08, 2025  
13 Muharram 1447  
لائیو

’لچک کا مظاہرہ کریں،‘ روسی صدر کا ایران اور اسرائیل کو مشورہ

تنازع کے حل کا راستہ اور طریقے موجود ہیں، ولادیمیر پیوٹن
شائع 21 جون 2025 05:23pm

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل لچک دکھائیں، تنازع کے حل کے راستے اور طریقے موجود ہیں۔ اسرائیل کو کئی بار کہہ چکے ہیں کہ ایران کے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کے شواہد نہیں ملے۔

روسی صدر روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کے شواہد نہیں، پرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہے۔ روس اس شعبے میں ایران کو تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس: اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست، فلسطین ہماری ریڈ لائن ہے، ترک صدر

ولا دیمیر پیوٹن نے علاقائی خدشات دور کرنے، مشترکہ سلامتی یقینی بنانے کےلیے مذاکرات پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اور اسرائیل لچک دکھائیں، تنازع کے حل کے راستے اور طریقے موجود ہیں۔

روسی صدر کے مطابق اسرائیل کو متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ ایران کے جوہری ہتھیاروں کے حصول کے شواہد نہیں ملے۔

Vladimir Putin

Diplomacy

Iran Israel War

Russian President Vladimir Putin