Aaj News

جمعرات, جولائ 10, 2025  
14 Muharram 1447  

سوات: کشتی الٹنے سے خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق، 3 کی تلاش جاری

حادثے کی ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں لوگوں کو رسی پکڑ کر پانی کے تیز بہاؤ سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
اپ ڈیٹ 22 جون 2025 03:30pm

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کی وادی کالام کے سیاحتی مقام شاہی باغ میں کشتی الٹنے سے 2 خواتین سمیت 5 جاں بحق ہوگئے جبکہ بچے سمیت 3 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

ریورٹ کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا کہ مردان سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے افراد شاہی باغ میں کشتی رانی کررہے تھے کہ انجن بند ہونے سے کشتی بے قابو ہوکر الٹ گئی۔

پولیس کے مطابق کشتی میں سوار 7 افراد میں سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں جبکہ ایک بچے اور 2 دیگر افراد لاپتہ ہیں۔ مقامی افراد نے ایک بچے اور کشتی کے ملاح کو زندہ نکال لیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق لاپتا کمسن بہن بھائی سمیت تین افراد کی تلاش دوسرے روز بھی جاری ہے۔ دریا کے تیز بہاؤ اور پہاڑی علاقے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

حادثے کی ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں لوگوں کو رسی پکڑ کر پانی کے تیز بہاؤ سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

خیبر پختونخوا

Swat

Tourist boat capsizes

5 tourist died