Aaj News

جمعرات, جولائ 10, 2025  
14 Muharram 1447  

لاہور: ناجائز تعلقات کا شبہ، بیوی نے شوہر اور بھتیجی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا

پولیس نے ملزمہ کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا
اپ ڈیٹ 23 جون 2025 06:28pm

لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں بیوی نے ناجائز تعلقات کے شبے میں 50 سالہ شوہر اور 16 سالہ بھتیجی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا جبکہ پولیس نے ملزمہ کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا اور شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی۔

پولیس کے مطابق دوہرے قتل کی واردات لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں ہوئی، جہاں ساندہ کی رہائشی 55 سالہ زینب کو میکے والوں نے شوہر شوکت کے ہمراہ گزشتہ رات اپنے گھر بلایا اور ملزمہ کے شوہر اور بھتیجی کے درمیان تعلقات کا انکشاف کردیا، خاتون مبینہ طور پر طیش میں آئی اور دونوں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔

گھر کے افراد نے ہی دوہرے قتل کی اطلاع پولیس کو دی، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا جبکہ پولیس نے ملزمہ زینب کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس کو دوہرے قتل کی واردات میں شبہ ہے کہ گھر کے دیگر افراد نے واردات میں معاونت کی تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمہ زینب اور مقتول شوکت کی کوئی اولاد نہیں تھی، دوہرے قتل کے حوالے سے مزید حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔

lahore

Murder

Punjab police

wife murder husband