Aaj News

جمعرات, جولائ 10, 2025  
14 Muharram 1447  
لائیو

ایران نے اسرائیل پر درجنوں بیلسٹک میزائلوں داغ دیے، پاور پلانٹ تباہ، بجلی کی فراہمی متاثر

اسرائیلی فوج کا ایران کے فردوپلانٹ پرحملہ، تہران کی شاہد بہشتی یونیورسٹی کو نشانہ بنایا، جانی نقصان نہیں ہوا
اپ ڈیٹ 23 جون 2025 08:53pm

یران نے اسرائیل پر درجنوں بیلسٹک میزائلوں داغ دیے، جنوبی اسرائیل میں ایک میزائل نے پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، ایرانی فوج نے 14 اہداف کو نشانہ بنایا جن میں اسرائیل کے اہم فوجی اور صنعتی مقامات شامل تھے۔ کئی اسرائیلی شہروں میں دھماکے سنے گئے ہیں، سائرن بجتے ہی صیہونی عوام کی دوڑیں لگ گئیں،تل ابیب،اشکلون، صفاد اور بیسان پر بھی راکٹوں سے حملے کردیئے، خرم آباد میں جدید اسرائیلی ہرمس ڈرون مار گرانے کی ویڈیو جاری کردی۔

ایران نے صہیونی حملوں کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر کئی میزائل داغے ہیں جس کے بعد جنوبی اسرائیل میں ایک میزائل نے پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، کئی اسرائیلی شہروں میں دھماکے سنے گئے ہیں۔

کیا ایران سے جنگ ڈونلڈ ٹرمپ کو لے ڈوبے گی؟ امریکی سیاست میں مواخذے کی گونج

اسرائیل کی جانب سے جوابی کارروائی میں فردو نیوکلیئر پلانٹ پر حملہ کیا گیا، جو ایران کی جوہری پروگرام کا اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔ اسرائیلی فضائیہ نے اس پلانٹ پر شدید بمباری کی، جس سے پلانٹ میں تباہی ہوئی۔ ایرانی حکام کے مطابق، اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم پلانٹ کی انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اسرائیل کا ایران کی فردو جوہری تنصیبات پر دوبارہ شدید حملہ

اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے تہران میں شاہد بہشتی یونیورسٹی اور سرکاری ٹی وی اسٹیشن کو بھی نشانہ بنایا۔ ایرانی حکام نے کہا کہ یہ حملے اسرائیلی اقدامات کا جواب ہیں اور انہوں نے اعلان کیا کہ ایران اپنے دفاع کے لیے کسی بھی حد تک جائے گا۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل الیکٹرک کارپوریشن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک اسٹریٹجک انفرااسٹرکچر کے قریب میزائل گرا ہے، جس کے نتیجے میں کئی قصبات میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

حملے کے دوران تقریباً 35 منٹ تک سائرن بجتے رہے، اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی عوام نے ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے کے بعد آج سب سے طویل وقت پناہ گاہوں میں گزارا ہے۔

on Israel

Iran fires

dozens of ballistic missiles

destroys power plant