Aaj News

منگل, جولائ 08, 2025  
13 Muharram 1447  

پاکستان نے بھارت کیلیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کردی

پاکستانی فضائی حدود 23 جولائی 2025 تک بھارتی طیاروں کیلئے بند رہے گی، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی
شائع 23 جون 2025 07:53pm

بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع سے متعلق نوٹم جاری کردیا گیا۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق بھارت کے طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کی بندش ایک ماہ کے لیے بڑھا دی گئی۔

پاکستانی فضائی حدود 23 جولائی 2025 تک بھارتی طیاروں کے لیے بند رہے گی، بھارتی ایئر لائنز کے مسافر اور فوجی طیاروں پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی برقرار ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ یا لیز پر لیے گئے طیارے بھی پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر پاکستانی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی، جس کے جواب میں پاکستان نے بھی بھارتی طیاروں کے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد کردیتی تھی۔

flying in Pakistani airspace

Pakistani airspace banned

closed their airspace

Indian Airspace