Aaj News

ہفتہ, جولائ 12, 2025  
16 Muharram 1447  
لائیو

تاریخ گواہ ہے ایرانی قوم ایسی نہیں جو ہتھیار ڈال دے، آیت اللہ خامنہ ای

ہم کسی کی زیادتی کے آگے ہرگز سر نہیں جھکائیں گے، یہ ایرانی قوم کی منطق ہے، ایرانی سپریم لیڈر سوشل میڈیا پر پیغام
شائع 24 جون 2025 02:56am

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ جو لوگ ایرانی عوام اور ان کی تاریخ سے واقف ہیں، وہ جانتے ہیں یہ قوم ایسی نہیں ہے جو ہتھیار ڈال دے۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ ایران نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا اور وہ کسی بھی حالت میں کسی کی جارحیت قبول نہیں کرے گا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ہم نے کسی سے زیادتی نہیں کی، کسی کی زیادتی کو کسی بھی صورت قبول نہیں کرتے، ہم کسی کی زیادتی کے آگے ہرگز سر نہیں جھکائیں گے، یہ ایرانی قوم کی منطق ہے۔

اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ ایرانی عوام اور ان کی تاریخ سے واقف ہیں، وہ جانتے ہیں یہ قوم ایسی نہیں ہے جو ہتھیار ڈال دے۔

Ayatollah Khamenei

History is witness that

Iranian nation is not one to surrender