پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان، انڈیکس میں 600 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ
100 انڈیکس 1 لاکھ 31 ہزار 300 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔ 100 انڈیکس میں 600 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 31 ہزار 300 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
سرمایہ کاروں کی جانب سے اعتماد میں بہتری اور اقتصادی اشاریوں میں مثبت پیش رفت کو اس تیزی کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا رجحان مستحکم ہو رہا ہے، جس سے آئندہ دنوں میں مزید بہتری کی توقع ہے۔
PSX
economy
100 index
Pakistan Stock Exchange (PSX)
karachii
مقبول ترین
Comments are closed on this story.