پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
عالمی مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر کمی سے 3335 ڈالر فی اونس پر آگیا
کاروباری ہفتے کے آخری روز عالمی منڈی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 1500 روپے سستا ہو گیا۔
ایک تولہ سونا 1500 روپے کمی سے 3 لاکھ 55 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ۔
دس گرام سونا 1286 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 4 ہزار 783 روپے کا ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 15 ڈالرز کم ہو کر 3 ہزار 335 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔
ایک تولہ چاندی کی قیمت 3871 روپے پر ہی برقرارہے۔
پاکستان
gold price
Gold Rates 2025
gold price decrease
مقبول ترین
Comments are closed on this story.