Aaj News

اتوار, جولائ 13, 2025  
17 Muharram 1447  

حجرہ شاہ مقیم میں 9 ویں جماعت کی طالبہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

طالبہ کے قتل کا مقدمہ درج، لڑکی کا بھائی شامل تفتیش، پولیس کو نام نہاد غیرت کے نام پر قتل کا شبہ
شائع 05 جولائ 2025 10:01pm

حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گاؤں میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے 9 ویں جماعت کی طالبہ کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

پولیس کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گاؤں 18 ون آر میں نویں جماعت کی طالبہ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا، واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، جہاں 14 سالہ مقدس بی بی کو نامعلوم افراد نے گھر میں فائرنگ کا نشانہ بنایا، جو 9 ویں جماعت کی طالبہ تھی۔

واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں درج کرکے لاش موسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے مقتولہ کے بھائی ابراش کو شواہد کی بنیاد پر شامل تفتیش کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولہ کا بھائی واردات میں ملوث ہو سکتا ہے، ابراش نے بیان دیا کہ اس کی بہن موبائل فون پر کسی سے رابطے میں تھی، قتل کا واقعہ غیرت کے نام پر ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Murder

hujra shah muqeem

9th class student