پاکستانی ایئرپورٹس سائبر حملے سے محفوظ، فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری ہیں، پی ٹی اے

امیگریشن، ایئرلائنز، جی ایچ ایز اور ریزا سسٹمز درست کام کر رہے ہیں، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی
اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2025 08:23pm

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے تمام ہوائی اڈے سائبر حملوں سے محفوظ ہیں اورفلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہیں۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے تمام ہوائی اڈے محفوظ ہیں اور وہاں فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔

اتھارٹی کے مطابق تمام سافٹ ویئر اور الیکٹرانک سسٹمز، بشمول امیگریشن مکمل طور پر فعال ہیں اور کسی قسم کی فنی خرابی یا سیکیورٹی خطرے کی اطلاع نہیں ملی۔

AAJ News Whatsapp

واضح رہے کہ یورپ اور برطانیہ کے بڑے ایئرپورٹس گزشتہ روز ایک بڑے سائبر حملے کی زد میں آگئے، جس کے باعث لندن ہیتھرو، برسلز اور برلن جیسے مصروف ہوائی اڈوں پر چیک اِن اور دیگر الیکٹرانک سسٹمز ناکارہ ہو گئے۔

مسافروں کو کئی گھنٹوں کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ بعض ایئرپورٹس پر پروازیں منسوخ بھی کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق، کولنز ایئروسپیس کے الیکٹرانک سسٹمز اس حملے سے متاثر ہوئے، اور کمپنی نے تکنیکی مسئلے کی تصدیق کر دی ہے۔

اس حملے سے جہاں یورپی ہوائی اڈوں پر آپریشن شدید متاثر ہوا، وہیں پاکستانی ایئرپورٹس پر ائیرپورٹ اتھارٹی نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے تمام ایئرپورٹس اس سائبر حملے سے مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

Pakistani airports

are safe

from cyber attacks

PTA says