کراچی ائیرپورٹ پراینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی،ہیروئن برآمد

شائع 01 اپريل 2016 10:38am

drugs00000000

کراچی :کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس کی کامیاب کاروائیاں ، بیرون ملک جانے والے دو مسافروں کے قبضے سے ہیروئن اور ممنوعہ ادویات برآمد کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے مسافر رضوان حیدر کو گرفتار کرکے جوتوں میں چھپائی گئی ایک کلو ایک سو گرام ہیروئن برآمد کر لی ۔

دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ ہیروئن پی آئی اے کے ایک ملازم نے ڈیپارچرلاﺅنج کے واش روم میں اس کے حوالے کی تھی ، ملزم کی نشاندہی پر قومی فضائی کمپنی کے اہلکار محمدفیضان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

دوسری کارروائی میں سعودی عرب جانے والے مسافر داوا خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ممنوعہ ادویات برآمد کر لی گئیں ، ملزم نے ادویات کرکٹ بیٹ میں چھپا رکھی تھیں ، دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئیں۔