پاکستان میں سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 23 ڈالر اضافے کے ساتھ 4165 ڈالرز فی اونس ہوگئی
شائع 26 نومبر 2025 03:37pm

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں آج بھی بڑھ گئیں۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر اضافے کے بعد 4165 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

مقامی صرافہ مارکیٹ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2300 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 38 ہزار 862 روپے پر پہنچ گئی۔

AAJ News Whatsapp

اسی طرح 10 گرام سونا 1972 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 76 ہزار 253 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 23 ڈالر اضافے کے ساتھ 4165 ڈالرز فی اونس ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 77ڈالر اضافے سے 4 ہزار 142ڈالر کی سطح  پر پہنچ گئی تھی، مقامی صرافہ بازاروں  میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 7ہزار 700روپے کے اضافے سے 4لاکھ 36ہزار 562روپے کی سطح پر  پہنچ گئی تھی۔

Gold prices

gold market

Gold rates Pakistan

gold rate increase

gold rate

gold world market