عمران خان، شاہ محمود سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد
وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سمیت پارٹی کے اہم رہنماؤں کےبیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق 9 مئی کے فسادات کے تناظر میں حکومت نے بانی پی ٹی آئی سمیت جماعت کے اہم رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جن رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں، ان میں بانی پی ٹی آئی کے علاوہ شاہ محمود قریشی، عمر ایوب، فواد چوہدری اور شبلی فراز بھی شامل ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر ردعمل آگیا
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور، شہریار آفریدی اور عثمان ڈار کے نام بھی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں جبکہ شیریں مزاری، زرتاج گل، مسرت چیمہ اور کنول شوزب کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ادارے کے خلاف ایسی زبان استعمال کی جائے تو جواب دینا فطری ہے، خواجہ آصف
محکمہ داخلہ پنجاب نے فہرست سمیت وفاقی حکومت کو سفارشات بھجوائیں اور 9 مئی کے فسادات کے تناظر میں نام ای سی ایل میں ڈالنےکافیصلہ کیا۔
خیال رہے کہ ای سی ایل کمیٹی نےسفارشات وفاقی حکومت کو منظوری کےلئے بھجوائی تھیں۔










