آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل طلب، پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی منظوری کا امکان
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل 8 دسمبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان قرض کی نئی قسط کے حصول کے لیے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پہلے ہی پوری کر چکا ہے، جن میں مالیاتی اصلاحات، محصولات کے اہداف اور معاشی نظم و ضبط سے متعلق اقدامات شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مجموعی طور پر 1.2 ارب ڈالر میں سے 1 ارب ڈالر آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تحت فراہم کیے جائیں گے، جبکہ 20 کروڑ ڈالر اضافی رقم کلائمیٹ فنانسنگ کے زمرے میں جاری کی جائے گی، جس کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کرنا ہے۔
آئی ایم ایف نے بھارت کی غلط اعداد و شمار پر مبنی معیشت کو ’سی گریڈ‘ دے دیا
آئی ایم ایف کی جانب سے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 14 اکتوبر کو اسٹاف لیول معاہدہ ہوا تھا، پاکستان 102 ارب ڈالر قرض کی قسط کے لیے تمام شرائط پوری کرچکا ہے۔
















